فیصل واوڈا پر توہین عدالت تو رئوف حسن پر کیوں نہیں؟ کامران شاہد نے سوال اُٹھا دیا

فیصل واوڈا پر توہین عدالت تو رئوف حسن پر کیوں نہیں؟ کامران شاہد نے سوال اُٹھا دیا

فیصل واوڈا کو توہین عدالت نوٹس جاری ہونے پر سینئر صحافی کامران شاہد کا ردِعمل آگیا۔

سینئر صحافی کامران شاہد نے فیصل واوڈا کو توہین عدالت نوٹس جاری ہونے پرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو بالکل بلایا جائے یہ عدالت کا اختیار ہے لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔ اس سے پہلے رئوف حسن صاحب نے جو کچھ چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف کہاہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعت یا میڈیا پرسن ہونے کے ناطے ہم اگر عدالت اور ججز کیخلاف ایسی زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی کیسے اپنے نظام ِانصاف پر اعتماد کر سکتا ہے؟ اس سے بھی بڑھ کرسوالیہ نشان ایسی گفتگو کو نظر انداز کیا جانا ہے، ان پر توہین عدالت کیوں نہیں لگتی؟

 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پرشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھاہے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے تھے کہ تنقید کرنی ہے تو سامنے آکر کریں۔
توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *