سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ  روپے کی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کے نمایاں اضافہ کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1972 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں بری، تفصیلی فیصلہ جاری

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کی وجہ عالمی صرافہ مارکیٹ کو قرار دیا جہاں فی اونس قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ 20 ڈالر پریمیم میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 2439 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ، ایرانی صدر ،وزیر خارجہ ،گورنر تبریز جاں بحق ہوگئے، ابراہیم رئیسی کی زندگی پرایک نظر

سونے کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے بہت سے جیولرز اور صارفین کو حیران کردیا ہے ، کچھ نے مقامی مارکیٹ پر اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ تاہم دوسرے لوگ اسے سرمایہ کاری کے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں ، کیونکہ سونے کو اکثر محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *