سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش کا شکار ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ کے بعد انہیں جدہ کے السلام پیلس میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔
ایوان شاہی کے جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز کی پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، اور ان کا علاج طبی ٹیم کی زیر نگرانی میں شروع کر دیا گیا ہے۔ اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج کی سفارش کی گئی ہے۔
پچھلے دنوں بھی سلمان بن عبدالعزیز کی صحت میں ناسازی کے سلسلے میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور تین ہفتوں قبل بھی وہ جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔قبل ازیں مئی 2022 میں88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں ان کی کلونواسکوپی (بڑی آنت کا معائنہ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹس کیے گئے تھے۔ اس سے پہلےوہ 2020 میں ان کا پتے کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔