وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ سے گراس میٹرنگ میں منتقلی کا فیصلہ کیا ہے اور پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق حکومت گراس میٹرنگ پالیسی کی جانب بڑھ رہی ہے اور موجودہ سولر پینل صارفین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور انہیں محفوظ کیٹیگری سے نہیں نکالا جائے گا۔ نیٹ میٹرنگ کا انتخاب کرنے والے نئے صارفین کو غیر محفوظ زمرے میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک تقریبا ایک لاکھ 25 ہزار صارفین نے نیٹ میٹرنگ کا انتخاب کیا ہے اور جون 2023 تک نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی تعداد 63 ہزار 703 تک پہنچ چکی تھی۔ نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی مجموعی صلاحیت بڑھ کر 1735 میگاواٹ ہوگئی ہے اور جون 2024 تک یہ 2100 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہیلی کاپٹر حادثہ, ایرانی صدر ،وزیر خارجہ ،گورنر تبریز جاں بحق ہوگئے
مزید برآں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آف گرڈ سولر صارفین کی تعداد آن گرڈ صارفین کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے اور اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6800 میگاواٹ کے سولر پینل درآمد کیے جا چکے ہیں۔