کرغزستان کے وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آ ن لائن لیے جائیں گے ۔ غیر ملکی طلباء اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کرغز وزیر تعلیم کا پاکستانی طلبا ء سمیت غیر ملکی طلباء کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں ۔ کرغزستا نی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، فائنل سمسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:روسی صدر پیوٹن نے ایران کو سرچ آپریشن میں مدد کی پیشکش کر دی
کرغز وزارت تعلیم کے مطابق 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا جائے گا ۔ واضح رہے کہ دو دن پہلےکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی یونیورسٹیوں میںمقامی طلباء نے پاکستانی طلبہ سمیت غیرملکی طلبا ء پر دھاوا بولا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب بشکیک سے غیر ملکی طلباء کا انخلا ء جاری ہے ۔