صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر اور دیگر کی سلامتی کیلئے دعا

صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر اور دیگر کی سلامتی کیلئے دعا

ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونیوالے ایرانی صدر سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف زرداری کے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔

جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق افسوسناک خبر سنی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بے چینی سے اچھی خبر کا انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *