وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو گزشتہ دور حکومت مارچ 2022 سے اگست 2023 کے دوران سو سے زائد تحائف ملے ہیں، وزیر اعظم کی بیگم کو ملنے والے تحائف میں سے تین اپنے پاس رکھے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے 90 تحائف تو شہ خانہ میں جمع کرائے جس میں دور ولیکس گھڑیاں اور دیگر کمپنیوں کی دو قیمتی گھڑیاں شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے 9 تحائف اپنے پاس رکھے ہیں، دو گھڑیاں اور جیولری باکس کی قیمت کے تعین اور رکھنے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے، وزیر اعظم نے تین فٹ بال 15 ہزار، پرفیوم کی 6 بوتلیں 2 لاکھ 71 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرا کر اپنے پاس رکھے ہیں، وزیر اعظم نے کارپٹ 30 ہزار ، صراحی 22 ہزار، عربی کافی پاٹ 26 ہزار ، گلاس پلیٹ 3 ہزار، بھوٹانی ہربل ٹی 3 ہزار روپے، شہد ایک ہزار روپے کا قواعد کے مطابق بغیر کوئی رقم جمع کرائے رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں، ثاقب شار
وزیر اعظم نے 14 کروڑ کی رولیکس گھڑی، 1 کروڑ 48لاکھ کی گھڑی،44 ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی، 900 ڈالر کی گھڑی، 45 ہزار کی شارٹ گن، 25 ہزار کار یو الور، ڈیڑھ لاکھ کی رائفل سمیت دیگر قیمتی تحائف تو شہ خانہ میں جمع کرائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیگم نے قیمتی پتھر 10 ہزار روپے، سکارف 7 ہزار روپے اور جوتے 5 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کروا کر اپنے پاس رکھے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو audemars Piguet کمپنی کی دو گھڑیاں اور ایک جیولری باکس جس میں نکلیں، بریسٹ ، کانوں کی بالیاں شامل ہیں دینے یا قومی خزانے میں جمع کرانے کے لئے قواعد کے مطابق کارروائی جاری ہے۔