ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی ا نتخاب آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کوپاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ،سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور ملک اور علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے ۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کا دنگل میلہ سج گیا ، سابق وزیر اعظم و چیئر مین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر ا ن کے بیٹے علی قاسم گیلانی پہلی بار عملی سیاست میں قدم ر کھنے کے لیے پر تول رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ حلقہ این اے 148 میں جنرل انتخابات 2024 کے دوران
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک بھیجنے کا فیصلہ
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیرسٹر تیمور ملک کو شکست سے دو چار کیا تھا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ این اے 148 پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے حق میں ا لیکشن سے دستبردار ہو چکی ہے، جب کہ تحریک لبیک اور جماعت اسلامی سمیت 8 امیدوارانتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔۔ ضمنی الیکشن پر امن بنانے کے لیے 3800 سے زائد پولیس کے اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پولنگ صبح 9بجے سے لے کر شام 5بجے تک جار ی رہےگی۔