گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ گھی اور خوردنی تیل سستا ہوگیا۔

برانڈڈ آئل کی قیمت میں 110روپے تک کمی دیکھنے میں آئی اور 550 روپے میں ملنے والا برانڈڈ آئل 440 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ میزان آئل کی قیمت میں 100روپے کی کمی ہوئی اور550 سے کم ہو کر 450 روپے تک آ گیا ہے جبکہ اولیں آئل 450 روپے سے کم ہو کر 350روپے، کینولا آئل 480 روپے سے کم ہو کر 375 ، سرسوں کا تیل 450 سے کم ہو کر 350 روپے پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عالمی منڈی میں فی ٹن آئل کی قیمتیں 4243 سے کم ہو کر 3866 ڈالر ز تک آ گئی ہیں ، اس کے بعد تیل اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

 

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافے کی پیشنگوئی

 

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی۔ مرکزی بینک نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کےدرمیان رہے گی جبکہ ستمبر 2025 ءتک مہنگائی مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *