بشکیک میں پاکستان طلبا کی حالیہ صورتحال پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
دونوں وزرا کل علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے کرغزستان روانہ ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم زخمی طلبا کو علاج کی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہبازصورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلباء کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شریف اس حوالے سے پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے مسلسل رابطے میں رہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان سے پاکستانی طلبا کی واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: کرغزستان، پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایات
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ بشکیک میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق بشکیک میں طلبہ کے ہاسٹلز کے باہر ہجوم کے تشدد کے بعد پاکستانی طلبہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال معمول پر آنے تک باہر نہ نکلیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وہ بشکیک میں موجود پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفیر نے پاکستانی طلبہ سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر +996 507567667 پر رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹلز کے قریب ہجوم کے تشدد کی اطلاعات دی گئی ہیں۔