وزیراعظم شہباز شریف کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل بنا دی گئی۔ جہانگیرن ترین کو بھی حصہ بنا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دیدی، جس میں جہانگیر ترین سمیت بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کیلئے کی خاطر پالیسی سازی کیلئے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل کر دی ہے۔ جو معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ
فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوتی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی ، شہزاد سلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔ وزیراعظم نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالےسے بھی کونسل سے مشاورت کریں گے۔ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم تجاویز اور مشاورت کا امکان ہے۔