ٹرک کھائی میں گرگیا،13 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ٹرک کھائی میں گرگیا،13 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

نوشہرہ کے علاقے وادی سون میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 8 بچوں سمیت 13 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ اس کے علاوہ 9 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بنوں سے وادی سون جارہی تھی کہ پنج پیرکے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور مردوں سمیت جانوں کا ضیاع ہوا۔ تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے سے بے پناہ دکھ ہوا ہے اور وہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *