فوربز نے انڈر 30 ایشیا کی فہرست جاری کر دی ،پاکستان سے تعلق رکھنے والے7 کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔
امریکی جریدےفوربز نے اپنی نویں سالانہ انڈر 30 ایشیا فہرست جاری کی جس میں ایشیا پیسیفک خطے سے تعلق رکھنے والے 30 سال سےکم عمر کے 300 نوجوان کاروباری شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، فہرست میں 7 پاکستانی کاروباری شخصیات جن میں سرخیل شاہد بوانے، عدیل عابد، اعزاز نیئر ، علی رضا ، علینہ ندیم، کسریٰ زونیئر اور بشریٰ سلطان بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں لنکسٹار اوراولیو کے شریک بانی علی رضا نے کہا کہ فوربز کی جانب سے فہرست میں شامل کرنے پر بہت خوش ہیں، یہ ہماری ٹیم کے گزشتہ تین سال میں کیے جانے والے شاندار کام کی عکاسی ہے لیکن یہ ہمارے سفر کا چھوٹا سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان، پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایات
فِن ٹیک سٹارپ کمپنی’’ابھی‘‘ کے ہیڈ آف پراڈکٹ سرخیل شاہد بوانے نے کہا کہ فوربز کی 30 انڈر 30 لسٹ میں شامل ہونے پر وہ بہت خوش ہیں، یہ صرف ذاتی کامیابی کی ہی عکاسی نہیں کرتا بلکہ ملک بھر میں شاندار ٹیلنٹ اور قابلیت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے معتبر پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔خیال رہے کہ فوربز نے اس لسٹ کے لیے چار ہزار سے زائد امیدواروں کا انتخاب کیا اور پھر اُن میں سے 300 امیدواروں کو فنڈنگ، ریونیو، سوشل امپیکٹ اور سکیل وغیرہ جیسے کی ورڈز کے ذریعے لسٹ میں شامل کیا۔