وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق پر چڑھائی کی دھمکی دیدی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کا رویہ ناقابل برداشت ہے، ایسا نہیں ہوگا کہ ہم اب خاموش رہیں گے، اسمبلی سے پیغام دے رہا ہوں ہمیں مجبور نہ کریں، اپنے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم چپ ہو جائیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔حق مانگتا ہوں، مانگوں گا، نہیں ملے گا توچھین لوں گا اور زبردستی چھین لو ں گا۔ وفاق کی جانب سے 300 ارب روپے کم دیئے گئے، آج بھی وفاق ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو ڈیڈلائن دیدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ 15 دن کا وقت دے رہا ہوں بجلی کے مسئلے کو حل کریں، ریلیف نہیں دیتے تو میں ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، پھر میں ہی بجلی کا بٹن آن آف کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے صوبے کے لوگوں کو چور نہیں کہنا، چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا، لوگوں کو پتا ہے بیرون ملک کس کس نے جائیدادیں خریدیں، واپڈا کا آفس میرے صوبے کے اندر ہے میں ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، اگر عوام کا حق مانگنا غیرذمہ داری ہے تو غیرذمہ دار ہی ٹھیک ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا آئی ایم ایف شرائط پر پورا اترنا ہے، انہی شرائط کے مطابق 96 ارب روپے خیبرپختونخوا نے وفاق کو دینے ہیں۔قبائلی اضلاع کے عوام نے بہت قربانیاں دیں، گھر بار چھوڑا، وفاق آج بھی قبائلی اضلاع کو اپنا حق نہیں دے رہا، وفاق کے اس رویے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی مد میں وفاق نے ایک بھی پیسہ نہیں دیا، فوج، پولیس اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔