پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں نے عمران خان جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں نے انہیں بھی جیلوں میں عمران خان جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکرٹری نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کواڈیالہ جیل میں ملنے والی قانون کے برعکس سہولیات کا ذکر کیا ہے۔ جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکرٹری کا موقف ہے کہ عمران خان کو قانون سے متصادم سہولیت جیل میں میسر ہیں ۔جیل حکام کے مطابق تمام سہولیات معزز عدالتوں کے حکم پر دی جارہی ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ قانون معزز متعلقہ عدالتوں سے سہولیات فراہمی پر نظر ثانی کیلئے رجوع کرے۔ انہوں نے مراسلے میں مزید لکھا کہ پنجاب کی جیلوں میں اسیر قیدی یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے خطوط لکھ رہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: نیب عمران خان کیخلاف ایک اور ریفرنس لارہا ہے، نعیم پنجوتھہ کا دعویٰ

 

مراسلے کے مطابق دیگر قیدیوں کو ہفتے میں صرف دو بار ملاقاتوں کی اجازت ہوتی ہے جبکہ عمران خان دن میں کئی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وکلا عمران خان سے الگ ملاقاتیں کرتے ہیں جبکہ جیل مینول کے مطابق قیدی سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت ہوتی ہے ۔ جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو جیل میں دی جانیوالے ریفریجریٹر، ورزش کیلئے سائیکل اور آن لائن میٹنگ کی سہولت کو بھی قانون کے برعکس قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *