یکم جون سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

یکم جون سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوکر 14اگست تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سکول 15اگست کو کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

 

مزید پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 

واضح رہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر پنجاب اور وفاق کے تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے اسکول صبح 7بجے سے 11:30بجے تک کھلیں گے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تمام اسکولوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اسکولوں میں لگے تمام پنکھے کام کر رہے ہوں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں میں واٹر کولرز کی دستیابی کو یقین بنایا جائے اور گرمی کے وقت کوئی بھی طالبعلم کھلے مقام یا لان میں موجود نہیں ہونا چاہئے۔

 

پنجاب کے ہزاروں سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نےاسکول تنظیم نو پروگرام شروع کردیا۔پنجاب کے 13,219 اسکولزٹھیکے پردیےجائیں گے، پہلےمرحلےمیں ابتر تعلیمی صورتحال والے 5863 اسکولزکو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کےمطابق منصوبےکامقصد اسکول سے باہر بچوں کوواپس اسکول لانا اور معیار نجی اسکولوں جیسا کرنا ہے،5863 میں سے 567 اسکولز میں کوئی استاد نہیں،2555 اسکولز میں صرف ایک استاد ہے،2741 اسکولز میں 50 طلبا پر صرف دواستاد ہیں، دوسرے فیزمیں ٹھیکے پر4453 اسکولز دیے جائیں گے، تیسرے فیز میں 2903 اسکولز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا سرکاری اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت نجی افراد کو دیا جائے گا، ٹھیکے پر دیے جانے والے اسکولز کو سرکاری سبسڈی دی جائے گی محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہےکہ کاروباری نوجوان اسکولز کو ٹھیکے پر لینے کے اہل ہوں گے،بیرون ملک مقیم پاکستانی،تعلیمی تجربہ کار افراد بھی اسکول لینے کے اہل ہوں گے،نجی اسکولز، ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی فرمز، این جی اوز بھی اہل ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *