وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں آج پاسنگ آؤٹ افسران میں 70 خواتین کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، اس کامیابی پر ان کے والدین اور اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہن رکھی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 860 نوجوان افسران بشمول 70 خواتین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا جذبہ بے مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ پرچھٹیوں کا اعلان
انہوں نے کہامیں آج پاسنگ آؤٹ افسران میں 70 خواتین کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ میں اس کامیابی پر ان کے والدین اور اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ جب ہماری بیٹیاں ہمارے بیٹوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتی ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔ قربانی کا جذبہ بے مثال ہے اور میں اسے سلام پیش کرتا ہوں۔ مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی بہادری اور فرض شناسی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ملک اور ہمارے عوام کے محافظ ہیں۔آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، اور ہم آپ کی قربانیوں کے لئے شکر گزار ہیں۔