عمران خان کی تصویر لیک کرنیوالا کون تھا؟ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر میاں عقیل افضل نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عمران خان کوسپریم کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل سے سماعت میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ہی عمران خان کی ایک تصویر کمرہ عدالت سے لیک ہوگئی جس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ۔ جس پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنیوالے کی نشاندہی کی ہدایات دی گئیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع
وائرل تصویر کے حوالے سے کوئی آفیشل پیشرفت سامنے نہیں آئی تاہم پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر میاں عقیل افضل نےاس حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ میاں عقیل افضل کے مطابق عمران خان کی تصویر وائرل کرنیوالے شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’’ عمران خان کی تصویر بنانے والے کا بالآخر پتہ چل ہی گیا ‘‘۔ صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ’’ سپریم کورٹ کورٹ کی کارروائی کے دوران جب عمران خان کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی نہیں ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بڑا واویلا بڑا رولا گولا بالاخر جب معلوم ہوا جناب نئے نویلے وکیل ہیں ایک وکیل کے بیٹے ہیں اور لا کلرک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تو پھر سارا غصہ ٹھنڈا اور بات شکایتوں تک ہی محدود ہوگئی ‘‘۔
عمران خان کی تصویر بنانے والے کا بالآخر پتہ چل ہی گیا
سپریم کورٹ کورٹ کاروائی کے دوران جب عمران خان کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی… pic.twitter.com/PIrPCXM7tE— Mian Aqeel Afzal (@mianaqeelafzal) May 16, 2024