منظور وسان کی عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیشنگوئی

منظور وسان کی عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیشنگوئی

عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے، سینئر سیاستدان منظور وسان کی پیشنگوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی ہے۔انہوں نے عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے پیشنگوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مستقبل مشکلات میں ہے اور ان کی مشکلات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی، وہ فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔ جبکہ انہوں نے شیر افضل مروت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شیر افضل مروت کی آپس میں نوراکشتی ہے، عمران خان کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، وہ محسوس کروانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نہیں اورجو بھی رہنما سعودی کے خلاف بات کرے گا، شیر افضل مروت کی طرح نکالا جائے گا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی وفاقی حکومت نے مدت پوری نہیں کی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں جب کہ ملک میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریگی۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کا خوف حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا، پرویز الہٰی

 

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب ترمیمی کیس میں اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا اور ان کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ تصویر کیسے لیک ہوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اسے شیئر کرنے والے شخص کی شناخت کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر عدالتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس اسے شیئر کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کرے گی۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں عمران خان کی ویڈیو اسکرین کا سائز کم کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *