متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ماحولیاتی ماہرین کے لیے “بلیو ویزا” کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلیو ویزا 10 سالہ رہائشی ویزا ہوگا جس کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر کیا۔یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی اور غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
متحدہ عرب امارات مختلف قسم کے ویزوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو خوش آمدید کہتا رہا ہے لیکن یہ قدم خطے میں حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
گولڈن اور گرین ویزا متعارف کروانے کے بعد بلیو ریزیڈنسی متحدہ عرب امارات کے 2024 کے پائیدار اقدامات کا حصہ ہے۔