سیاسی قوتوں سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے 3 مطالبات سامنے آ گئے

سیاسی قوتوں سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے 3 مطالبات سامنے آ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے سیاسی قوتوں سے مذاکرات کیلئے تین مطالبات سامنے رکھ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما زین قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مشروط طور پر ہر سیاسی قوت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ہر سیاسی قوت سے بات کرنے کو تیار ہیں مگر اس سے قبل ہمارے 3 مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ ہمارے تمام قائدین اور کارکن جو اسیر ہیں انہیں فوری طور پررہا کیا جائے،9 مئی اور 8 فروری سے متعلق کمیشن تشکیل دیئے جائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، اگر یہ تسلیم کرلیا جائے تو ہم ہر سیاسی قوت سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے انتظامات مکمل

ان خیالات کا اظہار انہوں نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔ پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مصدق ملک نےبھی شر یک ہوئے ۔ پروگرام کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ راستہ ایک ہی ہے کہ ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔ زین قریشی اور ان کے والد شاہ محمود قریشی ہمیشہ سیاسی راستہ تلاش کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے باقی لیڈران کے بیانات میں دوسرا مؤقف سامنے آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *