حکومت کی جانب سے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔ اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کچھ دیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
مزید پڑھیں: 300 یونٹس تک مفت بجلی کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
ڈالر کی قدر میں اضافہ
ملک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسےکم ہوکر 279 روپے 45 پیسے رہی۔
سونا بھی مہنگا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔