حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی  مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بجلی کے نرخوں میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ کرے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں کم از کم قومی اوسط ٹیرف 36 روپے فی یونٹ ہوگا جو موجودہ 29 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 36 روپے فی یونٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی کے رہنمائوں شبلی فراز،زرتاج گل اورراجہ بشارت سمیت کی دیگرضمانتیں منظور

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ اس وقت لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے جبکہ 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *