9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی کے رہنمائوں شبلی فراز،زرتاج گل اورراجہ بشارت سمیت کی دیگرضمانتیں منظور

9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی کے رہنمائوں شبلی فراز،زرتاج گل اورراجہ بشارت سمیت کی دیگرضمانتیں منظور

9 مئی کو مقدمات میں نامزد سیکڑوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 500 سے زائد ملزمان کو پیش کیا جہاں تمام ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کو کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اس لیے ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظوردیدی

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی بانی پر منحصر ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور پارٹی بانی کو رہا کیا جائے کیونکہ عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ان سے معافی مانگنی چاہیے۔

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کر سکتی ہیں، پارٹی بانی کو اداروں پر اعتماد ہے، مینڈیٹ واپس کرنے اور قیدیوں کی رہائی کی بات ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کے بانی آرمی چیف کو خط لکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *