آسٹریلیا کا ویزوں کے حصول میں نرمی کا اعلان

آسٹریلیا کا ویزوں کے حصول میں نرمی کا اعلان

آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبا ء کے لئے اہم اقدام اٹھا لیا ۔غیر ملکی طلباء کے ویزوں کے حصول میں زبان کی شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان اور بالخصوص بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلباء اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے آسٹریلیا جانے والے افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی محکمہ داخلہ ( ڈی ایچ اے) نے ویزا درخواستوں کے لیے ٹوفل (TOEFL) اسکور کی منظوری پر عارضی معطلی کو ختم کر دیا ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست دہندگان اپنی انگریزی زبان کی مہارت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج (TOEFL) آئی بی ٹی ٹیسٹ کے نتائج کا استعمال کر سکتے ہیں۔ TOEFL سکور جمع کروانا اس ضرورت کو پورا کرنے اور ویزا کی درخواست کو تقویت دینے کے لئے ایک ذریعے کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلوی محکمہ داخلہ ( ڈی ایچ اے) نے TOEFL اسکورز کی منظوری کو عارضی

طور پر روک دیا تھا اور مکمل جائزہ لینے کا عمل شروع کیا تھا۔ محتاط غور و خوض کے بعد ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج اسکور کو اب دوبارہ ویزا درخواستوں کے لیے درست دستاویزات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر مؤثر ہے۔ آسٹریلوی حکام کی جانب سے TOEFL کی منظوری کو دوبارہ شروع کرنا ویزا کے طریقہ کار کو آسان بناتا ہے جس سے بین الاقوامی طلباء، پیشہ ور افراد اور تارکین وطن کے لیے آسانی پیدا ہو گئی ہے اور وہ آسٹریلیا میں اپنا بہترین کیرئیر شروع کر سکتے ہیں۔پیشہ ور افراد اور تارکین وطن کے لئے آسٹریلیامیں تعلیم حاصل کرنے اور روز گار کے سلسلے میں آسانی ہو گئی ہے اب پیشہ ور افراد اور غیر ملکی طلباء اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے آسٹریلیا کا ویزا آسانی کے ساتھ اپلائی کر سکتے ہیں ۔ اور وہ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *