نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دیدی

نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت، عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکیل پنجاب حکومت دونوں نے وفاقی حکومت کے دلائل کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی حمایت کی۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ نیب کی سیاسی انجینئرنگ میںملوث ہے سے متعلق ہے۔عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیشی کی درخواست کی ہے ، اگر وہ بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا، حکومتی ارکان کا نگران دور میں 11ارب روپے کرپشن کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ

 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بھی ریمارکس دیے کہ عمران خان اگر دلائل دینا چاہیں تو بذریعہ ویڈیو لنک کے دلائل دے سکتے ہیں۔پرسوں تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے ، عمران خان کی درخواست منظور کر تے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس تھے کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے جب نیب ترمیم کے آرڈیننس آئے اس وقت کی حکومت اور عمران خان ان ترامیم کو سپورٹ کر رہے تھے۔ اس وقت کہا گیا کہ نیب کی وجہ سے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، معیشت متاثر ہو رہی ہے، پارلیمنٹ کی نیب قانون میں کی گئی ترامیم پی ٹی آئی دور کے آرڈیننس اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں کی گئیں، پارلیمنٹ کی ترامیم کا مقصد ان افراد کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا تھا جن پر نیب کے لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے، نیب کرپشن کی روک تھام کرنے میں ناکام رہا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئیرنگ میں ملوث رہا ، اگر کوئی بے قصور ثابت ہو تو کیا نیب کے خلاف کاروائی بھی ہو سکتی ہے؟ نیب کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے سب قوانین کو دھندلا کر دیا؟ مارشل لا لگتا ہے ، نیب قانون فوری بن جاتا ہے، اگر کوئی جمہوری حکومت قانون بنائے تو مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔نیب پر سالانہ خرچ کتنا آتا ہے؟ نیب کتنی سالانہ ریکوری کرتا ہے؟ کتنے سیاستدان بےقصور ثابت ہوئے اور کتنے جیل میں گئے؟ کس سیاسی جماعت کے کتنے سیاست دان قید ہوئے؟ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *