ہمیں کسی بروکر یا ڈیلر کی ضرورت نہیں ہے جو ہمیں آپس میں بٹھائے، علی محمد خان

ہمیں کسی بروکر یا ڈیلر کی ضرورت نہیں ہے جو ہمیں آپس میں بٹھائے، علی محمد خان

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم کوئی بروکر نہیں ، مذاکرات کیلئے ڈیلر نہیں چاہیے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا ، اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا گیا ،بانی تحریک انصاف کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں،آج اڈیالہ جیل قید میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل ایسے حل نہیں ہونگے،جو آزاد کشمیر میں ہوا یہ ہم دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے، کیا ہم کوئی بروکر ہیں کہ ڈیلر آکر ہمیں آپس میں بٹھائے گا۔ آج سچ بولنے کا وقت ہے، سب سچ بولیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا۔ اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ،مجھے اپنے کالے کوٹ پر فخر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *