مولانا فضل الرحمٰن نے آئین کیلئے سب سیاستدانوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیدیا

مولانا فضل الرحمٰن نے آئین کیلئے سب سیاستدانوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیدیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمٰن نےآئین کے لئےسب سیا ست دانوں کو مل کربیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جامعہ عبیدیہ کے محتمم کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی طرف سے جے یو آئی کے ساتھ سیز فائر ہو چکا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں کر رہا۔ آج کل ایسے سوالات پتہ نہیں کیوں کئے جا رہے ہیں؟۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے 12 ہزار مسلح افراد کو خیبر پختونخوا میں آباد کرایا، اپوزیشن کا الزام

جے یو آئی کے سربراہ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں ہے اس کا مطلب حکومت اقلیتی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو فکر کرنا ہوگی کہ ہمارے الیکشن متنازعہ کیوں ہوتے ہیں ؟ ملک کا نظام اس وقت خراب ہے، آئین موجود ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہے ۔ ہر الیکشن ہی متنازعہ ہوا اب اسے ہر صورت درست کرنا ہوگا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *