آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مادروطن کیلئےجانوں کی نقربانیاں دینے والے شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسر ان کی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کے لئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات سر انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ اعزازات شہداء کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شرکت ہوئی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ ا پنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں۔
ا ن کا کہنا تھا کہ انتہائی لگن، قربانی کے جذبے سے شہداء کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔ اس موقع پر تقریب میںآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اورغازیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہدا ءکے جذبے، قربانیاں اور لڑنے کا عزم ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا ءکے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ءاور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ ا ن کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے شہدا ء حقیقت میں قوم کے لئے امید اور استقامت کی آخری کرن ہیں۔