حکمران جماعت ن لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کےتند و تیز جملوں کا سامنا نہ کر سکی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی کے تند و تیز جملوں کا سامنا نہ کرسکے۔ لیگی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابہ کرتے ہوئے ایوان سے راہِ فرار اختیار کر لی۔گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پر جاری بحث کے دوران جب مسلم لیگ(ن) کی ثوبیہ شاہد نے تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو9مئی کا حساب دیناپڑے گا۔
کور کمانڈر ہاؤس اور شہداء کے مجسموں کی توہین کا بھی حساب دینا ہوگا۔پارلیمانی زبان آپ کو نہیں آتی، صرف گالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے9مئی کو شہداء کے مجسموں کی توہین کی ہے۔جناح ہاؤس اورکورکمانڈر ہاؤس کونذرآتش کیا،پہلے9سالوں میں جو پیسہ آپ لوگوں نے بنایا اس کو9مئی کی دہشتگردی پر خرچ کیا۔جبکہ اس دوران حکومتی ارکان سیخ پاہوگئے اورایوان میں شورشرابہ شروع کردیا۔ اس دوران صوبائی وزیر ارشد ایوب نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی۔جب گنتی کی گئی تو اسمبلی کارروائی جاری رکھنے کیلئے ایم پی ایزکی مطلوبہ تعدادپوری نہیں تھی جس پرا سپیکر بابرسلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا۔