ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل ریچارج پر 90 فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل ریچارج پر 90 فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ

نان فائلرز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، موبائل ریچارج پر بھی 90فیصد وِد ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 5لاکھ 70ہزار سے زائد نان فائلرز پر اڑھائی فیصدکے بجائے نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق جن 5لاکھ 70ہزار سے زائد نان فائلرز کی فہرستیں جاری کی گئی ہیں ان پر انکم ٹیکس گوشوارت جمع کروانے تک 90فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائیگا۔پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ نان فائلرز کی جانب سے ریچارج کرواتے ہی خودکار طریقے سے ان کے بیلنس سے 90فیصد ٹیکس کٹوتی ہوجائیگی اور رقم ایف بی آر کو جائیگی۔ اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے موبائل فون سمز بلاک کرنے کے باوجود نان فائلرز انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے اور وہ کوئی دوسری سم نکلوالے تو اس سم پر بھی 90فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کے لئے ان کا ڈیٹا پہلے ہی پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ٹیلی کام آپریٹرز نےساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں

 

ٹیلی کام آپریٹرز کو پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے دی جانیوالی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے۔ٹیلی کام کمپنیوں نے اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کردی ہیں جبکہ پندرہ ہزار نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھجوادیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی نے نان فائلرز کی سمز بلاک نہیں کیں اور مذکورہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔باقی تین ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کردہ سمز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *