عالمی منڈی میں گزشتہ 12 روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خام تیل اس وقت تقریبا 82.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کمی کے بعد 16 مئی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:20 کلو کا تھیلا 850 روپے تک سستا ہوگیا
ذرائع نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی وضاحت آئندہ 2 روز میں کر دی جائے گی۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ دو دن میں ہو جائے گا۔