مذاکرات ناکام، آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

مذاکرات ناکام، آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

آزاد جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینئر رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری نے مارچ کو آگے بڑھانے کا اعلان کردیا، سردار عمر نذیر کشمیری نے جاری مذاکرات کو حکومتی جھوٹ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی سبسڈی کے علاوہ کسی دوسرے مطالبے کو حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا، تمام قافلے اب مظفرآباد کی طرف مارچ کریں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات

اس سے قبل جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری نے واضح کیا تھا کہ مذاکرات اب وقت گزاری کے لیے نہیں صرف نوٹیفکیشن کے لیے ہوں گے وزیراعظم آزاد کشمیر نوٹیفکیشن لیکر راولاکوٹ آئیں ہم مذاکرات کر لیں گے۔

ہمارا مطالبہ صرف بجلی بلز سے ٹیکسوں کے خاتمے تک محدود نہیں بلکہ ٹیکسوں کا خاتمہ جزیات میں ہے ہمارا اصل مطالبہ آزاد کشمیر کو لورڈشیڈنگ فری زون قرار دلانا اور کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ اسٹیشن قائم کرنا ہے آزاد کشمیر اور شمالی کشمیر گلگت بلتستان کا اسٹیٹس ایک ہے وہاں جس طرح پیداواری لاگت پر بجلی ملتی ہے اسی طرح منگلا ڈیم کی پیداواری لاگت پر یہاں لوگوں کو بجلی فراہم کروانا ہے جس اہمیت پر گلگت بلتستان میں گندم ملتی ہے اسی اہمیت پر یہاں گندم فراہم کروانا ہے تاکہ سبسڈی لیکر مخصوص مافیا کی عیاشی ختم ہو آٹے اور بجلی کے ساتھ تیسرا اصل مطالبہ غریبوں کے ٹیکسوں سے موجودہ اور سابق ججز ممبران اسمبلی بیوروکریسی اور مراعات یافتہ طبقے کو حاصل مراعات ختم کروانا ہے ان تین مطالبات سے کسی ایک پر بھی سودے بازی نہیں کریں گے گیارہ ماہ سے انوار الحق چودھری ان مطالبات کو تسلیم کرنے کے بعد بھی نوٹیفکشن جاری نہیں کر رہے اب مزید مزاکرات نہیں کریں گے اب صرف نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ہی تحریک روکی جائے گی عمر نذیر کشمیری کا کہنا تھا کہ اسلام گڑھ میں پولیس اہل کار عدنان فاروق کی شہادت سازش سے کی گئی معصوم انسان کو شہید کرکے نو مئی کے پاکستان سانحہ کی طرح یہاں ایکشن کمیٹی کو پھنسانے کی کوشش ہے مگر اس کو عوام نے ناکام کر دیا وہ ہمارا شہید ہے ہم اسکی قربانی اپنی قربانی قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *