نواز شریف کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی، رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو عمران خان سے جیل میں ملاقات  کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سے بھی ملاقات کرنے کیلئے حال اور ماضی کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے ، عمران خان وزیراعظم ہائوس کے باہر ڈی چوک دھرنے میں میاں نواز شریف کو روز گالیاں دیتے اور  گریبان سے پکڑ کے گھسیٹوں گا بیانات ہوتے تھے لیکن نواز شریف کا ظرف ہے جب سانحہ آرمی پبلک سکول ہوا تو اس وقت وزیراعظم نواز شریف نے خود فون کر کے عمران خان سے کہا کہ اس وقت ملک کے اوپر مشکل وقت ہے آپ تشریف لائیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور دہشت گردی کے خلاف اتحاد کر کے آپریشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے عمران خان کی رہائی کےسوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ میری نواز شریف سے اس بارے میں بات نہیں ہوئی لیکن میں اس بات سے اندازہ لگا سکتا ہوں کہ ملک کی ضرورت کی خاطر نواز شریف کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں جا کر ملاقات کرنے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی۔ لیکن بات ساری مان کی ہے کہ اگر میں نے کسی سے ہاتھ ملانا ہے تو مجھے یہ بھی ہونا کہ وہ شخص میرے ساتھ ہاتھ ملائے گا۔ اگر مجھے خدشہ ہو کہ اس نے میرا ہاتھ جھٹک دینا ہے تو پھر میں کیوں اپنا ہاتھ آگے کروں گا۔

مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ یہ سارا جھگڑا صرف ایک بندے کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی ایک طرف کہہ رہا ہے کہ میں ان کے پلے تو کچھ ہے ہی نہیں ان سے بات کیوں کروں ، کیا وہ ہمیں حقیر سمجھتا ہے ، میرا نہیں خیال کہ وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر بات چیت کا عمل آگے بڑھنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو لچک دکھانی پڑے گی تو ہی معاملات آگے چل سکتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *