انڈونیشیا میں سیلاب سے 12 سے زائد ہلاک، درجنوں زخمی

انڈونیشیا میں سیلاب سے 12 سے زائد ہلاک، درجنوں زخمی

انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث 12سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے بی این پی بی کے،کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ ملک کے مغربی صوبے سماٹرا کی آگم ریجنسی میں آنے والے سیلاب سے پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ لاشیں کینڈوانگ ضلع اور چار دیگر سانگئی پوا ضلع میں ملی ہیں۔زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ میں 2024 کے آغاز سے اب تک شدید گرمی سے 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برنامہ نیوز کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 61 افراد ہلاک ہوئے۔درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے والے دارالحکومت اور اس کے گردونواح سمیت شمال مشرقی علاقوں کے لیے گرمی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ بوڑھوں اور دائمی مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

ملک کے شمال میں لامپانگ علاقے میں دورانِ ہفتہ درجہ حرارت 44٫2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھتے ہوئے 2023 کے قومی درجہ حرارت کے ریکارڈ 44ڈگری کے قریب پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ ایل نینو موسمی تغیرات جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جو سال کے گرم ترین دور سے گزر رہے ہیں، میں گرمی سے ہونے والی اموات کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *