کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارت کا پروپیگنڈہ بے نقاب

کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارت کا پروپیگنڈہ بے نقاب

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے خود کو پرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے الگ کر لیا۔

مرکزی قیادت نے نہ صرف پرتشدد واقعات کی تردید کی بلکہ بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کیا۔ تمام ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کسی بھی طرح سے ناقابل قبول ہے، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرینڈڈائیلاگ کیلئے عمران خان کی پر رہائی کےسوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثنا اللہ

قیادت نے یقین دلایا کہ ہماری زندگی اور موت پاکستان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ ہم مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کرائیں گے اور اسے پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *