آٹا ، چینی ،بناسپتی گھی کوکنگ آئل مزید سستا

آٹا ، چینی ،بناسپتی گھی کوکنگ آئل  مزید سستا

ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 22.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمتوں میں 19.22 فیصد، چکن 18.83 فیصد، آٹا 4 فیصد، ایل پی جی 3.67 فیصد، کیلا 2.32 فیصد، لہسن 1.44 فیصد، باسمتی چاول 0.75 فیصد، سرسوں کا تیل 0.48 فیصد، چینی 0.48 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: گرینڈڈائیلاگ کیلئے عمران خان کی پر رہائی کےسوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثنا اللہ

ٹماٹر کی قیمت میں 19.24 فیصد، انڈے 4.73 فیصد، آلو 4.38 فیصد، دال چنا 0.91 فیصد، 5 لٹر کوکنگ آئل 0.89 فیصد، بیف 0.64، بناسپتی گھی اڑھائی کلو 0.44 فیصد اور تازہ دودھ کی قیمت میں 0.41 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مجموعی طور پر 1.39 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.99 فیصد کی کمی ہوئی۔

17 ہزار 733 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب ایک فیصد، 1.35 فیصد، 1.49 فیصد اور 1.53 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *