عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ کئے جائیں ، کامران بنگش کا مطالبہ

عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ کئے جائیں ، کامران بنگش کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماکامران بنگش نےعمران خان کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلڈ ٹیسٹ کئے جانے کا مطالبہ کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوری طور پر بلڈ ٹیسٹ کئے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق کامران بنگش کا پشاور پریس کلب میں پریس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جن حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے امیدوار جیتے ہیں وہاں بھی دھاندلی ہوئی، 8 فروری 2024 کے جنرل انتخابات میں دھاندلی اب چھپائے نہیں چھپتی، یہ ووٹ صرف تعداد نہیں ہے، عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہ مسلم لیگ (ن) اگر سمجھتی ہے کہ یہ کاغذی ایم پی اے ان کے ہیں تو پوچھ گچھ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ کئے جا ئیں، اس سے قبل ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کا بھی مسئلہ بنا تھا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر سابق صوبائی وزیر تیمورسیلم جھگڑا نے کہا کہ کچھ ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے ووٹ کی تبدیلی چھپائی اور کچھ نے نہیں چھپائی، پی ٹی آئی امیدوار جہاں 30 ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے تھے تو وہاں بھی ان کی لیڈ کم کرکے 4 ہزار کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آپ الیکشن کمیشن نہیں، پولیٹکل انجینئرنگ کمیشن آف پاکستان کے سربراہ ہیں، آپ جاگیں اور دیکھ لیں ہر فارم میں سیکڑوں غلطیاں ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھاکہ گرین شرٹس اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی وردی تبدیل کر بھی دیں تو اسٹیو اسمتھ کو سب جانتے ہوں گے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، وفاق سے صوبے کا حق لے آئیں، گورنر خیبر پختونخوا پہل کرے تو میں ان کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے کے لئے تیار ہوں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *