آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، البتہ اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں چوالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں اتوار کو بعد دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بہاولپور، جیکب آباد، خیرپور اور روہڑی میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور آندھی کا سلسلہ (آج)12مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مزید کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، منڈی بہاو الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *