گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی ایک دفعہ گورنر ہائوس پر قبضہ کرنے کی کوشش تو کریں، میں انہیں سڑکوں پر گھیسٹوں گا۔
گورنر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی علی امین نے ایک جگہ کہا اگر گورنر راج لگا تو گورنر ہائوس پر قبضہ کر لیں گے ۔ وزیراعلی اپنی زبان کو لگا دیں ، میں گورنر ہائوس میں بیٹھا ہوں ، آپ اگر ریسل کرنی ہے تو کر لیں میں یہاں بیٹھا ہوں، مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنے آتا ہے ۔ اسلام آباد میں ہائی وے کی وجہ سے آپ کو دوڑنے کی جگہ مل گئی تھی لیکن یہاں جگہ نہیں ملے گی ۔ میں انہیں سڑکوں پر گھیسٹوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مقروض خیبر پختونخوا کو 2 ارب 74 کروڑ کا ٹیکہ
انہوں نے کہا کہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنی زبان اپنے کرتوتوں کو لگام دیں میں اصرار گنڈاپور نہیں ہوں کہ تم کچھ کر لو گے ، مجھے تمہارے جیسے گنڈوں سے نمٹنا بخوبی آتا ہے ۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ اگر تم گنڈا گردی اور جیسی زبان استعمال کرو گے اسی میں آپ کو جواب دیا جائے گا ، یہ پی ٹی آئی کا کلاس روم نہیں جیسا تم چاہو گے ویسے ہو، آئندہ جیسا منہ ویسے تھپڑ ملے گا ۔
خیال رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں گورنر راج کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اگر گورنر راج لگا تو عوام وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے ،یہاں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج چلتاہے۔