شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیاہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود شیر افضل مروت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات سے پارٹی ارکان اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

نوٹس میں ان سے تین روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ، شوکاز نوٹس میں یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

sher afzal marwat

خیال رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا تھا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کوکور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکال رہے ہیں۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ، اور شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

علاوہ ازیں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔ یہ فیصلہ شیر افضل مروت کی جانب سے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی قیادت کے خلاف بیانات کے بعد سامنے آیا تھا۔عمران خان ،مروت کے غیر ضروری بیانات اور رویے سے ناراض تھے جس کی وجہ سے انہیں گروپسے نکالاگیا ۔ مروت اس سے قبل شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور ان پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *