سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے تک بڑھ گئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں تین ہزار944 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف

جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2344 ڈالر ہے، عالمی بازار میں ایک اونس سونے کی قیمت 54 ڈالر بڑھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *