گورنر راج لگا کر وزیر اعلیٰ کو سیاسی یتیم نہیں بناؤ نگا، فیصل کریم کنڈی

گورنر راج لگا کر وزیر اعلیٰ کو سیاسی یتیم نہیں بناؤ نگا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوامیں گورنر راج لگا کر وزیر اعلیٰ کو سیاسی یتیم نہیں بناؤ نگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد عہد کیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق وفاق سے لے کر آؤں گا، میں نہیں چاہتا کہ گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی لڑائی میں صوبے کے عوام متاثر ہوں۔ فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی ترجیحی بنیادوں پر عوام کو بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلا سکوں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر حملہ کرنے کی ریہرسل کرنا چاہتے ہیں تو میں کھلی دعوت دیتا ہوں، آپ اگر بدمعاشی کریں گے تو پھر میں خود بدمعاش ہوں۔

فضل الر حمان اگلے 5 سال ثواب کیلئے روزے رکھیں،گورنر خیبرپختونخوا
دوسری جانب سربراہ جمعیت علمائے اسلام کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مزیدکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جس مینڈیٹ کے چوری ہونے کی بات کرتے ہیں تو کیا ان کے حلقے میں مینڈ یٹ پاکستان تحریک انصاف نے چرایا ہے ؟ مولانا فضل الر حمان اگلے 5 سال ثواب کے لئے روزے رکھیں۔ ان کا کہناتھا کہ میرے دروازے میرے سیاسی مخالفوں کے لئے بھی ہمیشہ کھلے ہیں، ہفتے میں ایک دن گورنر ہاؤس میں کھلی کچہری لگاؤں گا اور عوا م کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں سے ہی ہم نمائندے بنتے ہیں ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وفاق سے عوام کے حقوق کر آؤں گا۔ اور اس بات پر آج بھی قائم ودائم ہوں ۔ عوام کے حقوق کے لئے جہاں بھی جانا پڑا ضرور جاؤں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *