24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری

24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کی نگرانی میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پانچ سالہ نجکاری پروگرام سامنے لایا گیا، 84 سرکاری اداروں کی نجکاری کا جائزہ ، 40 سرکاری اداروں کو اہم اسٹریٹیجک قرار دے دیا گیا، 18 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کا جائزہ ، 24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ۔ متعلقہ وزارتوں کو فوری طور پر نجکاری پروگرام میں پیش کرنے، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کو ترجیح دینے، اسٹریٹیجک اور ضروری اداروں میں وفاقی حکومت کا فٹ پرنٹ رکھنے، منافع بخش سرکاری اداروں کی بھی نجکاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، متعلقہ وزارتیں ان اداروں کو کابینہ کمیٹی برائے ایس او ای میں پیش کریں گی۔ جن کی نجکاری ہو گی ۔

کابینہ کمیٹی نے وزارتِ نجکاری کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ متعلقہ وزارتوں کی طرف سے 18 اداروں کو ان کے ساتھ مشاورت میں شامل نہ کرنے کیلئے فراہم کردہ استدلال پر غور کرے اور ہر ادارے سے متعلق پختہ تجاویز آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو پیش کی جائیں ۔ کابینہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اصولی طور پر فی الحال وزارتِ نجکاری کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے ہر ادارے کو مرحلہ وار طے کرے۔ کابینہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں ایک جامع مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو آخری شکل دینے کا بھی فیصلہ کیا ، اجلاس میں کمیٹی اراکین بشمول وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر تجارت، وزیر نجکاری، وزیر صنعت و پیداوار، گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی )کے علاوہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *