پاکستان پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد ان خبروں کو مزید تقویت مل گئی کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے جا رہی ہے تاہم اب پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بعد آمدہ بجٹ کے بعد اور پہلے بھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 27 مخصوص اراکین کی رکنیت معطل

پی پی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ان سے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے بات تک نہیں کی، ذرائع پی پی کاکہناہے کہ ہم پنجاب اور وفاق میں کوئی وزارتیں نہیں لے رہے ۔ تاہم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری لازمی کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *