پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے پر اتفاق

پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے پر اتفاق

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے پراتفاق ہوگیا۔

موبائل سمز بند کرنے کا عمل ہفتے کے روز سے شروع ہوگا۔انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کیلئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال 2023 کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنا یقینی بنانا ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمز بلاک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کر دی گئی،جبکہ ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے۔

 

مزید پڑھیں: ایکس صارفین اب فلمیں اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکتے ہیں، ایلون مسک کا اعلان

 

اس سے قبل ایف بی آر نے نان فائلرز کیخلاف 15مئی کے بعد ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا۔جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا گیا۔ نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا گیا۔نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *