پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی نئی تاریخ رقم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی نئی تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ پہلی باراسٹاک مارکیٹ 73ہزار پوائنٹس کا سنگ میل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کا رحجان رہا اور100 انڈ کس نے 73 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرلیا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر74 کروڑ، 11 لاکھ، 96ہزار، 400 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 25.26 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طورپر427.45 پوائنٹس کااضافہ ہوا اورانڈکس 73050.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔کے ایس ای 30 انڈکس 44.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد23427.18 پوائنٹس ہوگیا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.71 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

 

مزید پڑھیں: سولر پینلزکی قیمتیں آدھی سے بھی کم ہوگئیں

 

کاروباری سرگرمیوں کے دوران ورلڈکال ٹیلی کام کے 85720717 حصص، ہم نیٹ ورک 51463445 حصص، پاک الیکٹران 33646094 اورفوجی سیمنٹ کے 29772203 حصص کالین دین ہوا۔پاکستان پی وی سی، ازگارناین لمیٹڈ اورسروسزانڈسٹریز ٹیکسٹائل ٹاپ ایڈوانسرکمپنیاں رہیں ۔

 

ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 8پیسے کم ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قدر278روپے 12پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر278روپے 20پیسے تھی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر14پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 279روپے 25پیسے ہوگئی۔

 

سونا فی تولہ 4600 روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 944 روپے بڑھا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 54 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت میں 2344 ڈالر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *