عدالت نے پنجاب حکومت کو طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے پیر تک روک دیا۔ قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں سماعت میں اسموگ کے تدارک کیس پر سماعت کی گئی ،دوران سماعت عدالت نے حکومت کو طلبا کوالیکٹرک بائیکس دینےسےپیر تک روک دیا ۔ عدالت نے حکومت سے منصوبے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور جسٹس شاہد کریم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کی صورت میں وہ ون ویلنگ کریں گے،طالب علم لڑکیوں کےتعلیمی اداروں کےباہرجائیں گے،طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیاجائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہروں میں بائیکس کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا نے لینڈ کروزر پراڈو کو پاکستان میں لانچ کر دیا
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں وزیراعلی پنجاب کے موٹر بائیکس فراہمی کے منصوبے کیلئے 16,000 سے زائد آن لائن درخواستیں جمع ہوئی تھیں، جن میں تقریباً 13,000 طلباء پٹرول بائیکس کے لئے اور 3,800 برقی موٹرسائیکلز کے لئے درخواست دی۔ پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی تھی، ۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، اور راولپنڈی کے طلباء درخواست دینے کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ حکومت پنجاب نے بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ کو ادا کرنے کا اعلان کیا تھا اور ماہانہ اقساط کو بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈاؤن پیمنٹ جبکہ ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی حکومت پنجاب اداکرے گی۔