ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میںملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تا ہم اس دوران کشمیر،خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جمعہ سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہو چکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے کے 9 اضلاع میں مو سلا دھار بارشوں کا امکان ہے، کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔خضدار، ژوب، قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں اور مسافروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، چینی اور آٹے کی سرکاری قیمت کا اعلان
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ دن کے وقت وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے ، تاہم شام کے وقت شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارش متوقع ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد میں شام کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ جھکڑ چلنے کا امکان کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دن کے وقت موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے وزیرستان، کرم، باجوڑ، مہمند،خیر، سوات، چترال، دیر اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے، مری،گلیات اور گردونواح میں شام کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ قلات،مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور ژوب میں بارش ہوسکتی ہے۔