وفاقی پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا

وفاقی پولیس کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل کر دیا گیا

فیڈرل کیپٹل اسلام آباد پولیس کے لباس کا پیٹرن بدل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کا لباس ایک جیسا ہو گا، افسران اوراہلکار پنجاب پولیس کی یونیفارم جیسے چھ پاکٹ والی پینٹ پہنیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہےکہ سفاری سوٹ کی طرح شرٹ کو پینٹ سے باہر رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:9مئی کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل، آرمی چیف

تمام اہلکار نیوی بلیو انیر اور سکائی بلیو شرٹ زیب تن کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نیم پلیٹ کے حوالے سے سامنے والی پاکٹ سائز کی کالی اسٹریپ ہو گی، نئے فیبرک کی بنائی گئی پنجاب پولیس طرزکی بیلٹ استعمال کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *